گروگرام : ریان انٹرنیشنل اسکول کے بیت الخلا سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ، گردن پر چاقو سے زخم کے نشان

Sep 08, 2017 04:57 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 07:11 PM IST

گروگرام : گروگرام میں ریان انٹرنیشنل اسکول میں دوسری جماعت میں پڑھنے والے بچے کی لاش واش روم سے برآمد ہوئی ہے۔ بچہ کی عمر سات سال بتائی جارہی ہے۔ لاس کے پاس سے ایک چاقو بھی ملا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ بچہ کے جسم پر چاقو کے نشان بھی نظر آرہے ہیں ۔ ڈی سی پی سمردیپ سنگھ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کو کچھ سراغ ملا ہے ۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

جنوبی گروگرام کے ڈی سی پی نے بتایا کہ اس بچے کا نام پردھمن ہے ۔ بچہ کی لاش واش روم کے واٹر ٹینک میں ملی ۔ جانچ کرنے پہنچی فورینسک ایکسپرٹ کی ٹیم نے جائے حادثہ سے خون کے نمونے اور انگلیوں کے نشان لے لئے ہیں۔ تفتیشی اہلکاروں نے بتایا کہ ہم ہر زاویے سے معاملہ کی جانچ کررہے ہیں ۔ پولیس ٹیم اسکول پریسر میں نصب 30 سے زیادہ کیمروں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگال رہی ہے۔ بچہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے ۔

گروگرام : ریان انٹرنیشنل اسکول کے بیت الخلا سے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد ، گردن پر چاقو سے زخم کے نشان

دریں اثنا اس خبر کے پھیلتے ہی بچوں کے والدین اسکول پہنچ گئے اور انہوں نے کافی ہنگامہ کیا ، جس کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ مقتول بچہ کے والد ورون ٹھار نے اسکول انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام لگایا ہے۔ ورون گروگرام میں اورینٹ کرافٹ میں کوالیٹی مینیجر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اچانک بتایا گیا کہ بچہ کی حالت بگڑ گئی ہے۔ انہوں نے میرے بیٹے کی دیکھ بھال نہیں کی ، اگر اسے بروقت اسپتال لے جایا جاتا تو بچہ بچ جاتا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز