نئی حج پالیسی سے عدم اتفاق حج کمیٹی کا ذمہ دارانہ قدم: حافظ نوشاد اعظمی

نئی دہلی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نو شاد اعظمی نے نئی حج پالیسی سے مرکزی حج کمیٹی کے عدم اتفاق کو ایک ذمہ دارانہ قدم قرار دیا ہے۔

Oct 14, 2017 01:25 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 01:25 PM IST

نئی دہلی۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق رکن حافظ نو شاد اعظمی نے نئی حج پالیسی سے مرکزی حج کمیٹی کے عدم اتفاق کو ایک ذمہ دارانہ قدم قرار دیا ہے۔ مسٹر اعظمی نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت اس کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ تجاویز کو مسترد کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح مسلمانان ہند بالخصوص عازمین حج کو ایک بڑی راحت ملی ہے اور وہ علما اور دانشوران لائق مبارکباد ہیں جنہوں نے نئی حج پالیسی کی شروع دن سے مخالفت کی۔

عازمین حج کے مفادات کے لئے سرگرم رہنے والے مسٹر اعظمی نے اقلیتی امور کی وزارت کی توجہ ایئر انڈیا کے زیادہ کرائے کی طرف بھی مبذول کرائی اور اس مہنگے کرائے سے نجات کے لئے گلوبل ٹینڈر کی وکالت کی جس کے لئے حج کمیٹی کو ایک با اختیار ادارہ بنانا ضروری ہے۔

نئی حج پالیسی سے عدم اتفاق حج کمیٹی کا ذمہ دارانہ قدم: حافظ نوشاد اعظمی

خانہ کعبہ: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ

مسٹر اعظمی نے ائیر انڈیا کو دی جانے والی سبسڈی پر سیاست سے بھی گریز کا مشورہ دیا کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق یہ رعایت 2022 تک جاری رہ سکتی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز