اترپردیش : حج کے لئے پاسپورٹ او ردیگر کاغذات 13 اپریل تک ہوں گے جمع

Mar 22, 2017 11:19 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 11:19 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش ریاستی حج کمیٹی اس سال حج پر جانے والے منتخب لوگوں کو آئندہ 5اپریل تک رقم کے علاوہ پاسپورٹ اور دیگر کا نمٹارہ 13اپریل تک جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ریاسی حج کمیٹی کے سکریٹری نے بتایا کہ عارصی طور سے منتخب عازمین کو ان کے بینک ریفرینس نمبر، ہر کور ہیڈ کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے توسط سے بھیج دےئے گئے ہیں۔حج کی درخواست کے فارم کے ساتھ کتابچہ میں فراہم پیشگی (ایڈوانس) رقم کی پے ان سلپ پر عازمین حج کو اپنا بینک ریفرنس نمبر کور نمبر لکھ کر 81000(اکیاسی ہزار) فی عازم آئندہ 5اپریل تک جمع کرسکتے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی نقل اور بین اقوامی پاسپورٹ ایک فوٹو اور صحت کا فٹنس سرٹی فکیٹ کے ساتھ لکھنؤ میں واقع ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں آئندہ 13اپریل تک جمع کرنا لازمی ہے۔

اترپردیش : حج کے لئے پاسپورٹ او ردیگر کاغذات 13 اپریل تک ہوں گے جمع

Picture : Twitter

منتخب عازمین حج اپنا کور نمبر لکھ کر بنک ریفرنس کی اطلاع حاصل کرسکتے ہیں۔ پے ان سلپ اور میڈیکل فٹنس سرٹی فیکیٹ ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز