حج 2017 : عازمین کیلئے پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

پہلے یہ تاریخ 5 اپریل 2017تھی ۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرمحسن علی نے دی۔

Apr 06, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 05:29 PM IST

نئی دہلی : حج بیت اللہ 2017کیلئے منتخب خوش نصیب درخواست گذار عازمین حج کی جانب سے جمع کی جانے والی81000/-روپے فی کس کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 13اپریل 2017کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ تاریخ 5 اپریل 2017تھی ۔ یہ اطلاع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ڈپٹی ایگزیکیٹو آفیسرمحسن علی نے دی۔

توسیع شدہ تاریخ کے مطابق اب منتخب عازمین حج اخراجات کی پہلی قسط جمع کراکر بینک کی رسید اور کسی بھی رجسٹرڈ ڈاکٹر /سرکاری ڈاکٹر سے تصدیق شدہ میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل، آصف علی روڈ، نئی دہلی میں پیر سے جمعہ تک صبح 10بجے سے شام 4بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

حج 2017 : عازمین کیلئے پیشگی رقم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Picture : Twitter

عازمین حج اپنی 81000/-فی کس کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ رقم آن لائن بھی جمع کرائی جا سکتی ہے ، آن لائن پیسے جمع کرانے کی سہولت حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ بینک میں پیسے جمع کرانے کی ہرے رنگ کی پے ان سلپ اور میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سرٹیفکٹ حج فارم کے کتابچہ میں منسلک ہے یا ان کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز