حج 2017 کیلئے حج سبسڈی ختم نہیں کی جائے گی ، مختارعباس نقوی کی یقین دہانی

Jan 13, 2017 02:28 PM IST | Updated on: Jan 13, 2017 02:28 PM IST

نئی دہلی: حج سبسڈی ختم کئے جانے یا جاری رکھنے کے سلسلے میں ایک بار پھر سے ہونے والے بحث و مباحثہ کے درمیان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ حج 2017 کے دوران حج سبسڈی ختم نہیں کی جائے گی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ حج سبسڈی کے سلسلے میں تمام طرح کے سوال اٹھتے رہے ہیں جس کا جائزہ لینے کے لئےحکومت نے چھ رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کی ہے جو اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا حج سبسڈی ختم کئے جانے کے باوجود لوگ اپنے ہی پیسوں میں سفر حج پر جا سکتے ہیں نیز یہ کہ سبسڈی ختم کردیئے جانے کے بعد عازمین پر فی کس کتنا مالی بوجھ پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حج سبسڈی ختم کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن اتنا طے ہے کہ رواں برس حج سبسڈی میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔

حج 2017 کیلئے حج سبسڈی ختم نہیں کی جائے گی ، مختارعباس نقوی کی یقین دہانی

ذرائع نے بتایا ہے کہ حج سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے جو چھ رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے اس کا سربراہ سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کو بنایا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز