دہلی حج کمیٹی میں تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری ، سال رواں اب تک 1000عازمین نے حاصل کی ٹریننگ

May 18, 2017 06:38 PM IST | Updated on: May 18, 2017 06:38 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اس سال فریضہ حج کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے دہلی کے عازمین کو احکام و مسائل اور انتظامی و تکنیکی معاملات اورمعلومات سے آگاہ کرنے کے لیے حج تربیتی پروگرام کاسلسلہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ہال حج منزل آصف علی روڈنئی دہلی میں جاری ہے۔پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد اورحج کمیٹی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے آئندہ کے تربیتی پروگراموں کی تفصیلات سے عازمین کو روشناس کرایا۔

اس موقع پر محسن علی،ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اور حج کمیٹی کی جانب سے مقررفیلڈ ٹرینر محمداسلم اور مجیب احمد نے دوران حج مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کے قیام کے دوران پیش آنے والے مختلف حالات و معاملات سے متعلق تفصیلی جانکاری فراہم کی اور مفتی شمیم احمد قاسمی نے حج وعمرہ کے ارکان ومسائل اور احکامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 15مئی سے جاری اس تربیتی پروگرام میں تقریباً1000 عازمین حج نے استفادہ حاصل کیا ہے۔یہ تربیتی کیمپ آئندہ 22مئی تک جاری رہے گا جس میں دہلی کے مختلف علاقوں کے کل 1628منتخب عازمین کو حج سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

دہلی حج کمیٹی میں تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری ، سال رواں اب تک 1000عازمین نے حاصل کی ٹریننگ

اس سلسلے میں آج باہری دہلی کے مختلف علاقوں ماڈل بستی، کرول باغ، طببیہ کالج،ملکا گنج، سبزی منڈی،کشن گنج، پٹیل نگر، بلجیت نگر،نظام الدین، سندر نگر،کلوکری گاؤں، بسئی داراپور، حوج رانی، مالویہ نگر، تغلق آباد، لاجپت نگر، مہرولی، جہانگیر پوری، آزاد پور، آدرش نگر، شکورپور، اندرلوک، شہزادہ باغ،علی پور، بوانہ، نریلا، نانگلوئی، نہال وہار، سوروپ نگر،بدرپور، وزیرپور، اتم نگر،دوارکا، منگول پوری، سلطان پوری وغیرہ علاقہ کے 259عازمین کو مدعو کیا گیا ۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین حاجی اشراق خان، ممبر نصرالدین سیفی بھی موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز