دہلی حج ٹرمنل سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل ، آخری قافلے کا شاندار استقبال

حج بیت اللہ2017 کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سعودی ایئرلائنس کی 56ویں اور آخری اڑان کی دہلی آمد کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا۔

Sep 21, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Sep 21, 2017 07:57 PM IST

نئی دہلی: حج بیت اللہ2017 کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمنل سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سعودی ایئرلائنس کی 56ویں اور آخری اڑان کی دہلی آمد کے ساتھ ہی مکمل ہوگیا۔ آج دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور دیگر چھ ریاستوں مغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش کے کل16602حجاج کرام امن و سلامتی کے ساتھ اپنے اہل و عیال تک پہنچ گیے ہیں۔

ان میں 8786مرد،7795عورتیں،09لڑکے،12لڑکیاں اور13شیرخوار بچے بھی شامل ہیں واضح ہوکہ اس سال حج کمیٹی آف انڈیاسے124940 اور پرائیوٹ ٹور آپریٹرکے 45000کل169849حجاج نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق گذشتہ06ستمبر2017سے جاری کل56پروازوں کے ذریعے وطن واپس ہونے والے حجاج کی سہولیات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے سابقہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تر ضروری انتظامات کیے گیے۔

دہلی حج ٹرمنل سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل ، آخری قافلے کا شاندار استقبال

حج ٹرمنل پر حجاج کرام کے استقبال اور انہیں اپنے تمام سازو سامان کے ساتھ ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے حج کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایل اے حاجی محمد اشراق خان ، ممبران مسٹر نصرالدین سیفی اورحج کمیٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ حج خدمات سے وابسطہ تنظیم گروپ آف حج اینڈ سوشل ورک آرگنائزیشن کے ذمہ داران و رضاکاران بھی موجود تھے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے مختلف ریاستوں کے دور دراز اضلاع اور علاقوں کے حجاج اور ان کے استقبال کے لیے دہلی آنے والے احباب و رشتہ داروں کے قیام کے لیے حج منزل میں مناسب اور ضروری سہولیات ،ریلوے ریزرویشن کے خصوصی کاونٹر کے قیام کے علاوہ حج منزل اور حج ٹرمنل پر حکومت دہلی کے محکمہ صحت کی طبی ٹیم کی خدمات کی فراہمی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز