یوپی کے عازمین کے لئے قرعہ اندازی کا عمل مکمل، 29017 عازمین حج کا انتخاب

Mar 22, 2017 12:03 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 12:03 PM IST

لکھنؤ ۔ اس سال اتر پردیش سے 29017 عازمین حج  مبارک سفر کے لیے منتخب کیے گئے ہیں ۔ کل لکھنؤ میں قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے والے لوگوں کا انتخاب کیاگیا ۔ واضح رہے کہ قرعہ اندازی کی تقریب میں اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین اعظم خاں شریک نہیں ہوئے ۔ ان کی جگہ خواجہ محمد حلیم نے قرعہ اندازی پر مبنی پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس بار51356 لوگوں نے حج پر جانے کے لیے فارم جمع کئے تھے جو کہ ریاست اتر پردیش کو دیئے گئے کوٹے سے خاصا زیادہ تھے۔ اس وجہ سے قرعہ اندازی کی گئی اور پھر ان خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیاگیا جو اس سال حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو سکیں گے ۔

منتخب کئے گئے انتیس ہزار سترہ لوگوں میں5633  ایسے عازمین بھی شامل ہیں جن کے نام بغیر قرعہ اندازی کے منتخب کیے گئے ۔  یہ وہ عازمین ہیں جو مسلسل تین سال سے حج پر جانے کے فارم تو بھر رہے تھے لیکن قرعے میں ان کے نام نہیں آ پائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سال حج کی ممکنہ پروازیں 25 جولائی سے شروع کی جائیں گی اور  اور26 اگست تک جاری رہیں گی ۔

یوپی کے عازمین کے لئے قرعہ اندازی کا عمل مکمل، 29017 عازمین حج کا انتخاب

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز