اترا کھنڈ : ایک سال کی مریم بھی جائے گی حج بیت اللہ کے سفر پر ، قرعہ اندازی میں پورے کنبہ کا انتخاب

Jan 24, 2018 05:52 PM IST | Updated on: Jan 24, 2018 05:54 PM IST

دہرادون : حج بیت اللہ کے مقدس سفر کیلئے اس مرتبہ ایک سال کی ایک بچی کا بھی انتخاب عمل میں آیا ہے ، جس کو لے کر اہل خانہ میں خوشی کا ماحول ہے ۔ ایک سال بچی مریم کا نام اپنے والدین کے ساتھ منگل کو ہوئی قرعہ اندازی میں آیا ہے۔ مریم کا نام قرعہ اندازی میں آنے کی وجہ سے والدین سمیت سبھی لوگ کافی خوش ہیں۔

دہرادون ضلع کے گورکھپور کے رہنے والے پراپرٹی ڈیلر سلیم نے اس سال سفر حج کیلئے اپنی اہلیہ عظمی پروین ، ایک سال کی بیٹی ہادیہ مریم ، والد جاوید الحق ، والدہ افروز جہاں کے ساتھ فارم بھرا تھا ۔ منگل کو ہوئی قرعہ اندازی میں پورے کنبہ کا انتخاب عمل میں آیا۔

اترا کھنڈ : ایک سال کی مریم بھی جائے گی حج بیت اللہ کے سفر پر ، قرعہ اندازی میں پورے کنبہ کا انتخاب

حج کمیٹی کے صدر حاجی راو شیر محمد کے مطابق اترا کھنڈ سے پہلی مرتبہ سب سے کم عمر بچی حج بیت اللہ کے سفر پر جائے گی ، سلیم کے تین بچوں میں ہادیہ مریم سب سے چھوٹی ہے۔ منگل کو ریاست کے 947 افراد کے حج سفر پر جانے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز