لال قلعہ میں ملا ہینڈ گرینیڈ ، این ایس جی کی ٹیم پہنچی

May 05, 2017 12:37 PM IST | Updated on: May 05, 2017 12:37 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے لال قلعہ میں کافی وقت سے صاف صفائی کا کام چل رہا ہے ساتھ ہی ساتھ قلعہ میں موجود کنووں کی کھدائی کا کام بھی جاری ہے۔ ایسے ہی ایک کنویں کی کھدائی کے دوران جمعرات کو ایک گرینیڈ ملا ۔ اس سے پہلے بھی قلعہ میں کھدائی کے دوران گرینیڈ ملتے رہے ہیں۔ موقع پر پہنچی این ایس جی نے گرینیڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

لال قلعہ میں کھدائی کے دوران اس سے پہلے بھی کئی گرینیڈ مل چکے ہیں۔ متعدد پرانے بم اور کافی مقدار میں کارتوس بھی برآمد ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو ملے گرینیڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ موقع پر بم ڈسپوزل ٹیم ، شوان ٹیم سمیت کئی تفتیشی ایجنسیاں پہنچ گئی ہیں۔

لال قلعہ میں ملا ہینڈ گرینیڈ ، این ایس جی کی ٹیم پہنچی

دہلی پولیس کے نارتھ ضلع کے ڈپٹی کمشنر بھی ٹیم کے ساتھ موقع پہنچ گئے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ قلعہ میں كے کھدائی کا کام کرا رہا ہے۔ موقع پر موجود افسران اس بات کے امکان کا اظہار کررہے ہیں کہ ہو سکتا ہے یہ گرینیڈ فوج کے ہو ں ، یا دیگر برآمد گرینیڈ کی طرح سے یہ بھی انگریزوں کے زمانے کا پرانا گرینیڈ ہو۔ بتایا جاتا ہے کہ جہاں یہ گرینیڈ ملا ہے وہاں تک عام لوگوں کی رسائی نہیں ہے۔ این ایس جی گرینیڈ کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی بم کو غیر فعال بنایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز