Live Results Assembly Elections 2018

آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرنے کے الزام میں ہریانہ بی جے پی صدر کا بیٹا گرفتار

چندی گڑھ ۔ ہریانہ میں ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرنے کے الزام میں بی جے پی ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Aug 05, 2017 07:04 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 07:05 PM IST

چندی گڑھ ۔ ہریانہ میں ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرنے کے الزام میں بی جے پی ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن بعد میں دونوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ کے سیکٹر 26 پولیس اسٹیشن میں یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک لڑکی نے بی جے پی ریاستی صدر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا اور اس کے دوست آشیش کمار کے خلاف جمعہ کی رات اس کا پیچھا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ چندی گڑھ کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ستیش کمار نے کہا کہ ہم نے وکاس اور آشیش دونوں کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں دونوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

آئی اے ایس افسر کی بیٹی کا پیچھا کرنے کے الزام میں ہریانہ بی جے پی صدر کا بیٹا گرفتار

Loading...

انہوں نے بتایا کہ شكایت کنندہ سے علاقے کے مجسٹریٹ کے سامنے یہاں بیان درج کرانے کو کہا گیا ہے۔ متعلقہ لڑکی ایک آئی اے ایس افسر کی بیٹی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز