امت شاہ سے ملے منوہر لال کھٹر، کہا، استعفیٰ مانگنے والے استعفیٰ مانگتے رہیں

نئی دہلی۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ گرمیت رام رحیم معاملہ میں ریاستی حکومت نے عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی اور اب ریاست میں حالات پرامن ہیں ۔

Aug 30, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 01:18 PM IST

نئی دہلی۔  ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ گرمیت رام رحیم معاملہ میں ریاستی حکومت نے عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی اور اب ریاست میں حالات پرامن ہیں ۔

مسٹر کھٹر نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفی کے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے بی جے پی صدر کو سبھی متعلقہ رپورٹوں سے آگاہ کیا گیا ہے اور اب سبھی چیزیں ٹھیک ہو گئی ہیں۔

امت شاہ سے ملے منوہر لال کھٹر، کہا، استعفیٰ مانگنے والے استعفیٰ مانگتے رہیں

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر: فائل فوٹو۔

وزیر اعلی نے کہا کہ اس معاملے میں ریاستی حکومت نے کافی صبر وتحمل سے کام لیا اور عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صورت حال پرامن ہے اور انکی حکومت نے صحیح وقت پر مناسب اقدامات کیے ہیں۔ گرمیت رام رحیم کو سزا سنائے جانے کے بعد بھڑکے تشدد میں 38 لوگوں کے مارے جانے کے پیش نظر اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفی کا مطالبہ کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا ہے اور استعفی مانگنے والے استعفی مانگتے رہتے ہیں۔

پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو کی خصوصی عدالت میں رام رحیم کو مجرم قرار دینے کے بعد ہریانہ کے سرسا اور پنچکولہ میں ڈیرہ حامیوں نے تشدد اور آگ زنی کی تھی جس سے نظم ونسق کی صورتحال خراب ہو گئی تھی۔ اس پر اپوزیشن نے حکومت پر نکتہ چینی کی تھی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز