مقبول عام 23 سالہ ہریانوی لوک گلوکارہ ہرشیتا دہیا کا گولی مار کر قتل

Oct 18, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:58 PM IST

پانی پت: کامیابی کی تیزی سے سیڑھیاں چڑھ رہی مقبول عام ہریانوی گلوکارہ ہرشیتا دہیا (23) کو کل شام گئے نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر قتل دیا جب وہ چمراڑا میں کسانوں کے ایک پروگرام کے بعد کار میں لوٹ رہی تھی۔

حملہ آور کالے رنگ کی کار میں سوار تھے اور ہرشیتا کا تعاقب کر رہے تھے۔ جیسے ہی ہرشیتا کی کار ککودا کی جانب مُڑی، انہوں نے اپنی کار اس کے آگے لا کر روک دی۔ حملہ آوروں نےہرشیتا کے ڈرائیور سنجیو اور کار میں بیٹھی ایک دیگر عورت نِشا کو نیچے اتار دیا اور اس کے بعد پچھلی سیٹ پر بیٹھی گلوکارہ پر تابڑ توڑ فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔ ہرشیتا کی کنپٹی اور گردن پر چھ گولیاں لگی ہیں۔ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

مقبول عام 23 سالہ ہریانوی لوک گلوکارہ ہرشیتا دہیا کا گولی مار کر قتل

سونی پت کی رہنےوالی ہرشیتا نے قتل کے کچھ ہی دیر پہلے فیس بک پر اسے دھمکی ملنے کی بات کہی تھی۔ وہ دہلی کے نریلا میں اپنی خالہ کے گھر رہتی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسرانا پولیس موقع پر پہنچی اور ہرشیتا کو اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز