مساج پارلر کی آڑ میں چل رہا تھا جسم فروشی کا کاروبار،11 لڑکیوں سمیت 15 گرفتار

Jul 05, 2018 03:19 PM IST | Updated on: Jul 05, 2018 03:25 PM IST

گرو گرام پولیس نے سیکٹر 29 علاقے میں چل رہے ایک مساج پارلر پر چھاپہ  مار کر 5 غیر ملکی لڑکیوں سمیت 11 لڑکیوں اور 4 نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کئے گئے شخصوں میں دو گاہک جبکہ اسپا کے مینیجر ہیں۔گرفتار نو جوانوں میں ایک غیر ملکی کسٹمر  بھی ہے۔ان لڑکیوں میں 5 تھائی لینڈ کی شہری ہیں جبکہ 5 لڑکیاں منی پور اور ایک لڑکی یوپی کی رہنے والی ہے۔

مساج پارلر کی آڑ میں چل رہا تھا جسم فروشی کا کاروبار،11 لڑکیوں سمیت 15 گرفتار

پولیس کی مانیں تو انہیں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے کی ٹپ ملی تھی۔

ریڈ کے دوران پکڑے گئے نو جوان  اور لڑکیاں

پکڑے گئے کسٹمر میں ایک غیر ملکی ہے جو کوریا کا شہری ہے۔جبکہ دوسرا چنئی کا رہنے والا ہے۔مساج پارلر کا مالک فرار ہے جس کے خلاف پولیس نے کئی دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے۔مالک کا نام یودھ ویر سنگھ عرف ببلو ہے۔

پولیس اب ان گرفتار کئے گئے مرد اور لڑکیوں کو ضلع عدالت میں پیش کرے گی۔پولیس کی مانیں تو انہیں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ چلانے کی ٹپ ملی تھی۔پولیس نے ایک ٹیم منتظم کرکے اسپا میں چھاپہ مارا اور ان 11 لڑکیوں سمیت 15 لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز