جنید قتل کیس: پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو مسترد کیا

Nov 28, 2017 11:22 AM IST | Updated on: Nov 28, 2017 11:22 AM IST

نئی دہلی۔ بھیڑ کے تشدد کا شکارجنید کے قتل کی جانچ سی بی آئی سے کرائے جانے کے مطالبہ کو پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے جنید کے والد جلال الدین کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں سی بی آئی جانچ کی مانگ کی گئی تھی۔

ہریانہ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ پولیس کی تحقیقات صحیح سمت میں چل رہی ہے۔ جبکہ جنید کے والد کو پولیس تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے اس لئے انہوں نے ہائی کورٹ میں سی بی آئی جانچ کے لئے فریاد کی تھی۔ جلال الدین کی درخواست پر، ہریانہ حکومت نے سوال کھڑے کئے تھے۔

جنید قتل کیس: پنجاب۔ ہریانہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کو مسترد کیا

بتا دیں کہ فرید آباد کے بلب گڑھ میں 22 جون کو ٹرین کے اندر کھندوالی گاوں کے جنید کو چاقو سے مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ کے ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ہریانہ حکومت نے کہا تھا کہ پولیس نے پورے معاملے میں منصفانہ کاروائی کی ہے، یہیں نہیں جنید کے والد کی جانب سے داخل عرضی میں کسی بھی ملزم کا نام نہیں ہے لیکن ہریانہ پولیس نے ملزمان کو خود ڈھونڈ كر 302 جیسی بڑی دفعہ لگائی۔

بتا دیں کہ فرید آباد کے بلب گڑھ میں 22 جون کو ٹرین کے اندر کھندوالی گاوں کے جنید کو چاقو سے مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس معاملہ کے ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز