ماں نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلا ، تین کے خلاف معاملہ درج

ہریانہ کے ایک گاوں میں ایک ماں کی ایسی گھنونی کرتوت سامنے آئی ہے ، جس کو سن کر کسی کی بھی روح کانپ جائے ۔

Oct 03, 2018 02:59 PM IST | Updated on: Oct 03, 2018 02:59 PM IST

ہریانہ میں جیند کے نروانا قصبہ کے ایک گاوں میں ایک ماں کی ایسی گھنونی کرتوت سامنے آئی ہے ، جس کو سن کر کسی کی بھی روح کانپ جائے ۔ پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں نابالغ متاثرہ کے والد نے اپنی بیوی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ متاثرہ کے والد کے مطابق خود لڑکی کی ماں نے لڑکی کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے کا کام کیا ہے ۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کی ماں نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر اس کی آبروریزی بھی کروائی ۔

ڈی ایس پی کے مطابق 14 سالہ متاثرہ لڑکی کے والد نے معاملہ میں شکایت کی ہے ۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر ماں اور دیگر لوگوں کے خلاف پوسکو ایکٹ ، آبروریزی ، جان سے مارنے کی دھمکی سمیت مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔

ماں نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلا ، تین کے خلاف معاملہ درج

علامتی تصویر

انہوں نے بتایا کہ شکایت میں لڑکی کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنے اور آبروریزی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں ، جن کی پولیس جانچ کررہی ہے ۔ ڈی ایس پی کے مطابق متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور معاملہ درج کرکے پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

وجیندر کمار کی رپورٹ

یہ بھی پڑھیں :  خاتون نے خاتون پر لگایا ریپ کا الزام ، لیکن پولیس نہیں کر پا رہی کیس درج

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز