میرے والد صاحب کو جلد سے جلد ہندوستان واپس لایا جائے : عامر نظامی

Mar 17, 2017 12:24 PM IST | Updated on: Mar 17, 2017 05:11 PM IST

نئی دہلی : حضرت نظام الدین اولیا درگاہ کے خدام آصف علی نظامی اور ناظم نظامی پاکستان میں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں ہی ٹورسٹ ویزا پر پاکستان گئے تھے۔ ایک طرف جہاں حکومت ہندوستان اس معاملہ میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے رابطہ میں ہے، وہیں دوسری طرف آصف نظامی کے بیٹے عامر نظامی نے وزیر خارجہ سے ان کے والد کی جلد اور بحفاظت واپسی کی اپیل کی ہے۔

عامر نظامی نے کہا کہ والد صاحب کی کوئی معلومات نہیں ہے۔ سشما جی سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد اس معاملے پر غور کریں۔ ہماری حکومت ہند سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد والد صاحب کا پتہ لگا جائے۔

میرے والد صاحب کو جلد سے جلد ہندوستان واپس لایا جائے : عامر نظامی

ادھر کانگریس لیڈر پی ایل پنیا نے بھی مذہبی رہنماؤں کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کی دونوں حکومتوں (ہندوستان اور پاک) کو فکر کرنی چاہئے۔ معزز عالم دین لاپتہ ہو جائیں، تو یہ تشویش کا موضوع ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز