کٹھوعہ آبروریزی کیس : گواہوں کی پیشی کا عمل شروع

پٹھان کوٹ کی ضلع اور سیشن عدالت میں اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہو رہی ہے۔

Jun 11, 2018 08:25 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 08:25 PM IST

پٹھان کوٹ : جموں و کشمیر کے کٹھو عہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کی سماعت میں آج ایس ایس پی (کرائم برانچ) جموں راکیش کمار فریق استغاثہ کے ایک گواہ کو لے کر پیش ہوئے اور اس کے ساتھ ہی گواہی پیش کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔

پٹھان کوٹ کی ضلع اور سیشن عدالت میں اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہو رہی ہے۔معاملے کی سماعت آج صبح 11 بجے شروع ہوئی جو دوپہر چار بجے تک جاری رہی۔ مسٹر راکیش کمارجالا نے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ گواہوں کو عدالت کے حکم کے مطابق وقت پر پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ جمعہ کو عدالت میں گواہوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے ایس ایس پی کو خود عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

کٹھوعہ آبروریزی کیس : گواہوں کی پیشی کا عمل شروع

علامتی تصویر

آج اس معاملے میں پہلے گواہ کا بیان درج کیا گیا اور مدعا علیہان نے جرح شروع کی، جو عدالت کی کارروائی کے ختم ہونے تک جاری رہی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز