بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق کارتی چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ ملتوی

سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبر کی 20 نومبر سے ایک ہفتہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کرنے کی عرضی آج مختصر سماعت کے بعد سی بی آئی سے جواب طلب کیا۔

Nov 16, 2017 03:59 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 03:59 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اور سینئر کانگریسی لیڈر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبر کی 20 نومبر سے ایک ہفتہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت طلب کرنے کی عرضی آج مختصر سماعت کے بعد سی بی آئی سے جواب طلب کیا۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) ان کے خلاف اس الزام کی تحقیقات کررہا ہے کہ کارتی چدمبرم 2007 میں بیرونی سرمایہ پروموشن بورڈ (ایف آئي پی بی) سے اپنے میڈیا ہاؤس آئی این ایکس میڈیا کو 305 کروڑ روپے کی کلیئرینس دینے کے معاملے میں ملوث ہیں۔

مسٹر کارتی چدمبرم نے کیمبرج یونیورسٹی میں ایک سیمینار میں حصہ لینے کی غرض سے یک ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کے لئے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی۔ اس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سی بی آئي نے اس معاملے میں جواب دینے کے لئے اضافی وقت طلب کیا۔

بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق کارتی چدمبرم کی عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ ملتوی

عرضی پر سماعت کے بعد، چیف جسٹس دیپک مشرا ، جسٹس ایم کھانویلکر اور جسٹس ڈی و ائی چندرچوڑ کی ایک ڈویژن بنچ نے آج شام تک سی بی آئی کو اپنا جواب دینے کا حکم دیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز