راجدھانی میں تیز بارش، حبس سے پریشان حال دلی کے باشندوں کو راحت

Jul 20, 2017 01:10 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 01:11 PM IST

نئی دہلی۔  دہلی میں آج صبح تیز بارش ہوئی جس سے کئی روز سے گرم مرطوب موسم سے پریشان حال دہلی والوں کو راحت مل گئی۔ مگر حبس سے اس راحت کی بھی شہروالوں کو قیمت چکانی پڑی ہے کیونکہ جگہ جگہ پانی بھر جانے سے ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ راجدھانی میں صبح سے اب تک 25.8 ایم ایم بارش ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 25.2 ڈگری سیلسیس رہا ہے جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔ آج دن میں مزید بارش متوقع ہے ۔ رات کو بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پورے دن مطلع آبر آلود رہے گا۔ کل بھی تیز بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ درجہ حرارت 28 اور 34 ڈگری کےدرمیان رہے گا ۔ کل کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری تھا۔

راجدھانی میں تیز بارش، حبس سے پریشان حال دلی کے باشندوں کو راحت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز