اترپردیش : راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش، نشیبی علاقوں میں بھرا پانی ، معمولات زندگی متاثر

Aug 26, 2017 12:42 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 12:44 PM IST

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ اور نواحی اضلاع میں آج صبح تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جس سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی ۔وہیں دوسر ی جانب حبس اور گرمی سے لوگوں کو تھوڑی راحت ملی۔ لکھنؤ میں صبح تقریباً چار بجے تیز بارش شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ پارک روڈ علاقے میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے بہت سے ٹو وہیلر اور آٹو رکشہ پانی میں پھنس گئے جس سے اسٹیشن جانے والے لوگوں کو پریشاني کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ پانی بھر نے کی وجہ سے نئی بستی، تروینی نگر، پرانے لکھنؤ کے ڈالي گنج پل کے نیچے روڈویز بسیں پھنس گئیں۔ بارش کی وجہ سے، اسکولوں میں بچوں کی تعداد کم رہی۔

اترپردیش : راجدھانی لکھنؤ سمیت کئی اضلاع میں تیز بارش، نشیبی علاقوں میں بھرا پانی ، معمولات زندگی متاثر

file photo

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک لکھنؤ میں سب سے زیادہ 90 ملی میٹر، فتح گڑھ میں 63. 4، ایم ایم ، کانپور میں 46 ایم ایم اور الہ آباد میں 13 ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اناؤ اور گنگاگھاٹ میں تیز بارش کی وجہ سے گنگا میں کٹاؤ شروع ہو گیا، جس سے گنگا کے قریب روی داس نگر محلے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ اس کے علاوہ، ورانسی اور قریبی اضلاع میں برسات ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز