بدری ناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، بلیڈ سے كٹ كر انجینئر کی موت ، پائلٹ سمیت 7 افراد محفوظ

Jun 10, 2017 10:54 AM IST | Updated on: Jun 10, 2017 10:54 AM IST

اتراکھنڈ میں بدری ناتھ سے عقیدت مندوں کو ہری دوار لے کر جا رہا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ آج صبح تقریبا 7 بجکر 40 منٹ پر ہوئے اس حادثے میں چیف انجینئر کی موت ہو گئی ۔ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ کو تھوڑی چوٹیں آئی ہیں جبکہ دیگر پانچ مسافر محفوظ بتائے جا رہے ہیں ۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے پرواز کے دوران ہی اپنا توازن کھو دیا تھا ۔ چیف انجینئر وکرم لامبا ہیلی کاپٹر سے جان بچانے کے لئے باہر نکل رہے تھے ، تب ہیلی کاپٹر کے پنکھے سے ان کے جسم کے کئی ٹکڑے ہو گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی ۔

بدری ناتھ میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ، بلیڈ سے كٹ كر انجینئر کی موت ، پائلٹ سمیت 7 افراد محفوظ

عقیدت مند بدری ناتھ سے زیارت کے بعد واپس آ رہے تھے ۔ یہ سبھی لوگ گجرات کے بڑودہ ضلع کے رہنے والے ہیں ۔ حادثہ کا شکار ہیلی کاپٹر كرشل کمپنی کا ہے ۔ فی الحال اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری ایس راما سوامی نے مجسٹریٹ جانچ کا حکم دیا ہے ۔ جانچ کی ذمہ داری جوشی مٹھ کے ایس ڈی ایم کو سونپی گئی ہے ۔ گڑھوال کمشنر ونود شرما بھی اس واقعہ پر مسلسل نظر رکھ رہے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز