ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرو رام رحیم کی سبھی جائیداد ہوگی ضبط ، تشدد میں ہوئے نقصانات کی تلافی جائے گی

Aug 25, 2017 05:56 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 06:10 PM IST

چنڈی گڑھ : ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرو رام رحیم کو قصوروار قرار دیا گیا ہے، تاہم سزا کا اعلان 28 اگست کو بحث کے بعد کیا جائے گا، لیکن جیسے ہی یہ فیصلہ آیا، رام رحیم کے حامی پر تشدد ہوگئے ہیں۔ تاہم اب ہائی کورٹ نے تشدد کے معاملہ پر سخت موقف اختیار کیا ہے ۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ بابا رام رحیم کی سبھی جائیداد و املاک کو ضبط کیا جائے اور اس کے ذریعہ ہی نقصانات کی تلافی کی جائے ۔

خیال رہے کہ فیصلہ کے بعد تشدد اب تک کئی ریاستوں میں پھیل گئی ہے۔ تشدد میں اب تک 12 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دہلی ، ہریانہ اور پنجاب سمیت متعدد مقامات پر تشدد کی خبریں ہیں ۔ دہلی میں سات مقامات پر ہنگامہ اور تشدد کی خبر ہے ۔ ہریانہ میں جگہ جگہ تشدد بھڑک اٹھا ہے، دو ریلوے سٹیشنوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نیوز چینلوں کی دو او بی وینوں کو بھی نذر آتش کردیا گیاہے۔ دیوی لال اسٹیڈیم کے نزدیک بھی پرتشدد واقعات رونما ہورہے ہیں ، جس کی وجہ سے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے ۔

ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرو رام رحیم کی سبھی جائیداد ہوگی ضبط ، تشدد میں ہوئے نقصانات کی تلافی جائے گی

فیصلہ آتے ہی رام رحیم کے حامیوں نے بلوآنا اور مالاؤٹ ریلوے اسٹیشن میں آگ لگادی ۔ پولیس کا حامیوں کے ساتھ بھی ٹکراو ہورہا ہے۔ حامیوں نے جب دیوی لال ا سٹیڈیم میں تشدد شروع کیا ، تو پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے ۔اطلاعات کے مطابق رام رحیم کے بہت سے حامی سرسا میں آشرم کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سرسا کے راستے میں پولیس اور حامیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہورہی ہے ۔ پولیس نے کئی جگہوں پر طاقت کا استعمال بھی کیاہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز