بھگا کر شادی کرنے والے لڑکوں کو اب لڑکیوں کے بینک اکاونٹ میں جمع کرانے ہوں گے پیسے

جو نوجوان کسی لڑکی کو گھر سے بھگا کر شادی کرنا چاہتا ہے ، اس کو اب لڑکی کے نام پر بینک میں 50 ہزار سے لے کر تین لاکھ روپے تک جمع کروانے پڑیں گے۔

Aug 10, 2018 05:46 PM IST | Updated on: Aug 10, 2018 05:46 PM IST

جو نوجوان کسی لڑکی کو گھر سے بھگا کر شادی کرنا چاہتا ہے ، اس کو اب لڑکی کے نام پر بینک میں 50 ہزار سے لے کر تین لاکھ روپے تک جمع کروانے پڑیں گے۔ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا ہے۔ گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کیلئے پولیس سے تحفظ مانگنے والے جوڑوں کو ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لڑکا پہلے لڑکی کے بینک اکاونٹ میں ایک مقررہ رقم جمع کروائے ۔ یہ رقم 50 ہزار سے تین لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

ہائی کورٹ نے یہ ہدایت ان جوڑوں کے سلسلہ میں جاری کی ہے ، جو گھر سے بھاگ کر شادی کرنے کیلئے پولیس تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جسٹس پی بی بجنتھری نے 27 جولائی 2018 سے اب تک چار ایسی ہدایات جاری کی ہیں جن میں لڑکے سے لڑکی کے بینک اکاونٹ میں رقم جمع کروانے کیلئے کہا گیا ہے۔

بھگا کر شادی کرنے والے لڑکوں کو اب لڑکیوں کے بینک اکاونٹ میں جمع کرانے ہوں گے پیسے

علامتی تصویر

پنجاب اور ہریانہ میں ہر روز اوسطا 20 سے 30 جوڑے اہل خانہ کے خلاف جاکر بھاگ کر شادی کرتےہیں ، جن میں کئی جوڑے پولیس تحفظ پانے کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں۔ ایسے معاملات میں یہ جوڑے اہل خانہ سے جان کو خطرہ لاحق ہونے کا دعوی کرکے پولیس تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پہلے ہائی کورٹ عدم تحفظ کے دعووں کی جانچ کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ سناتا تھا ، مگر گزشتہ کچھ وقت سے ہائی کورٹ نے ہدایت جاری کرکے لڑکی کے نام پر 50 ہزار سے تین لاکھ روپے تک جمع کروانے کا فیصلہ کیا ۔ یہ رقم ایک مہینے کے اندر تین سال کی مدت کیلئے جمع کروانی ہوگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز