پٹرول 1.23 روپے فی لیٹر تو رسوئی گیس 3.88 روپے فی سلنڈر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ

May 31, 2017 11:10 PM IST | Updated on: May 31, 2017 11:11 PM IST

نئی دہلی: ملک میں تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے سبسڈی والے 14.2 کلوگرام کے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 3.88 روپئے بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ غیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں 78.50 روپئے کمی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں 1.23 روپے فی لیٹر اور ڈیزل میں 89 پیسے فی لیٹر کااضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں کو لے کر ہونے والی پندرہ روزہ میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا۔

تیل تقسیم کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں سبسڈی والا سلنڈر یکم جون سے 3.88 روپئے مہنگا ہوکر 446.65 روپئے کا ملے گا۔ پہلے اس کی قیمت 442.77 روپئے تھی۔ کمپنی کے مطابق غیر سبسڈی والا سلنڈر 78.50 روپئے سستا ہو کر دہلی میں 552.50 روپئے کا ملے گا۔ پہلے یہ 631 روپئے کا تھا۔ کمپنیوں نے راشن کے تحت فروخت کئے جانے والے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کولکاتا اور ممبئی میں 26 پیسہ فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

پٹرول 1.23 روپے فی لیٹر تو رسوئی گیس 3.88 روپے فی سلنڈر مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز