اب ہرماہ نہیں بڑھیں گی سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ، مودی حکومت نے لیا حکم واپس

سرکاری شعبہ کی تیل مارکیٹنگ کمپنی ہندستان پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں ہرماہ چارروپئے کے اضافہ کا حکم حکومت نے واپس لے لیا ہے ۔

Dec 28, 2017 08:37 PM IST | Updated on: Dec 28, 2017 08:37 PM IST

نئی دہلی : حکومت نے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ہرماہ بڑھانے سے متعلق حکم واپس لے لیا ہے ۔ سرکاری شعبہ کی تیل مارکیٹنگ کمپنی ہندستان پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں ہرماہ چارروپئے کے اضافہ کا حکم حکومت نے واپس لے لیا ہے ۔اس کے بعد اکتوبر سے ان سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔

رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمت کا جائزہ ماہانہ بنیاد پر لیا جاتا ہے ۔اس سال یکم نومبر کو اس کی قیمت (دہلی میں )چارروپئے 56پیسے بڑھے تھے جبکہ یکم دسمبر کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ نومبرمیں ٹیکس سے متعلق اسباب کی بناپر قیمت بڑھائی گئی تھی ۔

اب ہرماہ نہیں بڑھیں گی سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ، مودی حکومت نے لیا حکم واپس

حکومت نے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ہرماہ بڑھانے سے متعلق حکم واپس لے لیا ہے ۔ علامتی تصویر

حکومت نے پچھلے سال جون میں سبھی سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ہرماہ چار روپئے بڑھانے کا حکم دیا تھا۔ جولائی 2016سے نومبر2017کے درمیان 17ماہ میں اسکی قیمت 76روپئے 51پیسے بڑھ چکی ہے ۔اس حکم کا مقصد رفتہ رفتہ سبسڈی پوری طرح ختم کرنی تھی ، لیکن یہ پالیسی حکومت کی ہی اجولا یوجنا کے برخلاف تھی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز