ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں 75 فیصد پولنگ ، 337 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

Nov 09, 2017 10:07 AM IST | Updated on: Nov 09, 2017 10:07 PM IST

نئی دہلی: ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں آج شام پانچ بجے تک ریکارڈ 74فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ڈپٹی ریٹرننگ کمشنر سندیپ سکسینہ نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولنگ مکمل طورپر پرامن طریقہ سے ہوئی اور مجموعی طورپر50لاکھ 25ہزار 941رائے دہندگان میں سے شام پانچ بجے تک 74فیصد نے ووٹ ڈالے۔ اس کے بعد بھی 500پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کی قطار لگی ہوئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ اس سے ظاہر ہے کہ ووٹنگ فیصد مزید بڑھے گا ۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 73.51فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں اس بارکے مقابلہ میں دس فیصد کم پولنگ ہوئی تھی۔

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں 75 فیصد پولنگ ، 337 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند

سلامتی کے سخت انتظامات کے درمیان ہماچل پردیش اسمبلی کی تمام 68 سیٹوں کے لئے آج صبح 8 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تھا۔ ووٹنگ کے لئے 7525 پولنگ مراکز بنائے گئے تھے ، جہاں 50 لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔آزاد اور منصفانہ انتخاب کرانے کےلئے 983 پولنگ بوتھوں کو انتہائی حساس اور 399 پولنگ بوتھوں کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ اس الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ 11 ہزار 50 و ی وی پیٹ کا بھی استعمال کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز