شملہ: کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے عام آدمی بری طرح پریشان ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہاکہ جی ایس ٹی نافذ ہونے کے بعد ریاستوں کی اقتصادی رفتار سست پڑگئی ہے۔ نوٹوں کی منسوخی پر بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالا دھن برآمد کرنے کے نام پر مودی حکومت نے بڑے صنعتی گھرانوں کو ان کا کا لا دھن سفید کرنے کا موقع دیا۔

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سال میں دو کروڑ روزگار فراہم کرانے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 2019میں لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد جی ایس ٹی میں ترمیم کی جائے گی۔مسٹر گاندھی نے ہماچل پردیش میں اپنی انتخابی ریلیوں کی سیریز میں پاونٹا صاحب، چمبا اور نگروٹا باگوان میں ریلیوں سے خطاب کیا۔