ہماچل پردیش : بہو کا الزام ، جب بھی گھر آتا تھا سسر ، نشیلی اشیا کھلا کر کرتا تھا آبروریزی ، کیس درج

ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں نشیلی اشیا پلاکر اور فحش فلمیں دکھاکر سسر کے ذریعہ اپنی بہو کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

Sep 30, 2018 07:36 PM IST | Updated on: Sep 30, 2018 07:40 PM IST

ہماچل پردیش کے ہمیر پور میں نشیلی اشیا پلاکر اور فحش فلمیں دکھاکر سسر کے ذریعہ اپنی بہو کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس معاملہ میں صدر تھانہ ہمیر پور میں بہو نے سسر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے بھی دفعہ 376 اور 506 آئی پی سی کے تحت معاملہ درج کرکے متاثرہ کا میڈیکل چیک اپ کروایا ہے۔

ہمیر پور صدر کے ایس ایچ او سنجیو گوتم کے مطابق پولیس نے معاملہ درج کرلیا اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ ملزم سسر ہماچل پردیش سے باہر کسی سرکاری محکمہ میں نوکری کرتا ہے۔ متاثرہ کا شوہر بھی باہر نوکری کرتا ہے ۔

ہماچل پردیش : بہو کا الزام ، جب بھی گھر آتا تھا سسر ، نشیلی اشیا کھلا کر کرتا تھا آبروریزی ، کیس درج

علامتی تصویر

بہو کے الزام کے مطابق اس کا سسر جب بھی گھر آتا ہے تو اس کو نشیلی دوائیاں کھلا کر اس کی آبروریزی کرتا ہے۔ سسر طویل عرصہ سے اس کا استحصال کررہا ہے۔ متاثرہ کے مطابق حالیہ وقت میں سسر گھر آیا تھا اور نشیلی اشیا کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد اس کا استحصال کیا ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز