ٹیکسی ڈرائیور یوسف نے سیاح کا 87 ہزار کا موبائل فون لوٹا کر پیش کی ایمانداری کی نئی مثال

آج بھی اس دنیا میں کہیں نہ کہیں کسی کے اندر ایمانداری زندہ ہے ۔ اس کی ایک مثال جیا گاوں کے آٹو ڈرائیور یوسف نے پیش کی ہے ۔

Jan 07, 2019 01:13 PM IST | Updated on: Jan 07, 2019 01:13 PM IST

آج بھی اس دنیا میں کہیں نہ کہیں کسی کے اندر ایمانداری زندہ ہے ۔ اس کی ایک مثال جیا گاوں کے آٹو ڈرائیور یوسف نے پیش کی ہے ۔ اس آٹو ڈرائیور کے پاس ٹاٹا سومو بھی ہے۔ ہفتہ کو اپنی سومو میں ممبئی کے ایک سیاح کو منی کرن گھاٹی کے جے نالا سے کسول گھمانے لے گیا ۔ مسافر کا ایپل کا 87 ہزار روپے کا موبائل فون گاڑی میں ہی گر گڑیا ۔ یوسف کو گھر پہنچے پر جیسے ہی گاڑی میں موبائل نظر آیا ، تو اس نے لوٹانے کیلئے سیاح کی تلاش شروع کردی ۔ موبائل سے سیاح سے رابطہ کیا اور ان کے بارے میں پوری معلومات حاصل کی کہ وہ اس وقت کہاں پر ہے۔

منی کرن کے بعد منالی گھومنے نکلے سیاح کو واپسی پر آٹو ڈرائیور نے ایمانداری کے ساتھ ان کا موبائل فون لوٹادیا۔ ڈرائیور اپنے آٹو سے دن بھر ان کی تلاش میں رہا ، جب موبائل سے رابطہ ہو تو اس نے راحت کی سانس لی۔

ٹیکسی ڈرائیور یوسف نے سیاح کا 87 ہزار کا موبائل فون لوٹا کر پیش کی ایمانداری کی نئی مثال

ٹیکسی ڈرائیور یوسف نے سیاح کا 87 ہزار کا موبائل فون لوٹا کر پیش کی ایمانداری کی نئی مثال

ممبئی کا درویش جیسے ہی منالی سے وولو ومیں رات کو ہتھیتھان پہنچا تو یوسف نے اس کا موبائل اسے لوٹادیا ۔ یوسف کی ایمانداری دیکھ کر سبھی سیاح اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے اور کہنے لگے کہ ہماچل کو یوں ہی دیو بھومی نہیں کہا جاتا ہے۔ اس دیو بھومی میں آج بھی انسانیت زندہ ہے۔ سیاحوں نے یہ بھی کہا کہ کلو منالی سچ میں دیوتاوں کی زمین ہے۔ یہاں ایماندار لوگ بستے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز