ہندو تنظیم کی ابو اعظمی کا سر قلم کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ روپئے کے انعام کی پیشکش

وندے ماترم کو لے کر سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے بیان پر میرٹھ کی ہندو تنظیموں میں غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Aug 01, 2017 02:12 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 02:12 PM IST

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں قومی ترانہ وندے ماترم کو لے کر پیدا ہوئے تنازعہ کی آگ اتر پردیش تک پہنچ گئی ہے۔ وندے ماترم کو لے کر سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی کے بیان پر میرٹھ کی ہندو تنظیموں میں غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

میرٹھ میں ہندو سوابھیمان تنظیم کے قومی صدر امت بھاردواج نے ابو عاصم اعظمی کا سر کاٹ کر گیٹ وے آف انڈیا پر لٹکانے والے کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دینے کی پیشکش کی ہے۔ امت بھاردواج نے مہاراشٹر کی سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کی طرف سے وندے ماترم کی مخالفت کئے جانے کی تیکھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند مسلمانوں کی طرف سے ایسی بات کہنا غداری ہے۔ وندے ماترم کا گانا ملک کے تئیں آستھا سے منسلک معاملہ ہے۔ ہندوستان میں رہتے ہوئے جو وندے ماترم کی مخالفت کرے گا اسے ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایسے لوگوں کو ہندوستان چھوڑ دینا چاہئے۔

ہندو تنظیم کی ابو اعظمی کا سر قلم کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ روپئے کے انعام کی پیشکش

ہندو سوابھیمان تنظیم کے قومی صدر امت بھاردواج

Loading...

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ابو اعظمی نے کہا تھا کہ وہ مر جائیں گے لیکن وندے ماترم نہیں گائیں گے۔ اعظمی کے اس بیان کے بعد کافی ہنگامہ مچا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز