نریش اگروال کا ہندو یووا واہنی نے پتلا پھونک کر مذہب سے خارج کرنے کا اعلان کیا

Jul 20, 2017 08:59 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 08:59 PM IST

علی گڑھ  ۔ سماجوادی پارٹی کے لیڈر و راجیہ سبھا ممبر نریش اگروال کے ذریعہ ہندو مذہب و دیوی دیوتاؤں کے تعلق سے دیئے گئے متنازعہ بیان پر آج ہندو یووا وا ہنی کے کارکنان نے جی ٹی روڈ واقع نمائش میدان میں احتجاج در ج کراتے ہوئے نریش اگروال کا پتلا نذرِ آتش کیا اور سماجوادی پارٹی کے نظریات پر ہی سوالیہ نشان لگائے ۔ کارکنان نے نریش اگروال کو ہندو مذہب سے خارج کرنے تک کا اعلان کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے مذہب کے تعلق سے غلط بیانی کرنے والے کو اس مذہب میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

ہندو یووا واہنی کے سینئر کارکنان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے راجیہ سبھا میں نریش اگروال نے ہندو مذہب کی دیوی دیوتاؤں کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے وہ سماجوادی پارٹی کی پالیسی اوران کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف اکھلیش یادو سماجواد کی بات کرتے ہیں ۔ سبھی کو ساتھ لینے کی بات کرتے ہیں۔  وہیں ایک طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا بیان انہیں کی پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کے ذریعہ سامنے آتا ہے ۔

نریش اگروال کا  ہندو یووا واہنی نے پتلا پھونک کر مذہب سے خارج کرنے کا اعلان کیا

ہندو یووا وا ہنی نے نریش اگروال کا پتلا جلا کر انھیں ہندو مذہب سے مکتی دینا بتایا ۔  انکا کہنا تھا کہ جیسے ہم اپنے گھروں کی گندگی کو گھر سے نکالتے ہیں ویسے ہی انکو ہندو مذہب سے نکال دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جس شخص کی ذہنیت اتنی خراب ہو ایسے شخص کو مذہب میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز