رام رحیم کے بعد اب سنت رام پال کے خلاف عدالت کا فیصلہ آج آئے گا

Aug 29, 2017 12:54 PM IST | Updated on: Aug 29, 2017 12:54 PM IST

حصار۔ ہریانہ کے ضلع حصار کے بروالا میں واقع ستلوک آشرم کے سنت رامپال پر سرکاری کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے اور راستہ روک کر لوگوں کو یرغمال بنانے کے سلسلے میں درج مقدمات میں یہاں کی عدالت آج فیصلہ سنائے گی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار کی عدالت رام پال کے خلاف یہ فیصلہ مقدمہ نمبر 426 اور 427 میں سنائے گی۔  اگرچہ فیصلے کیلئے 24 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن ڈیرہ سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم کی سی بی آئی عدالت میں پیشی اور فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر پولیس نے ایک عرضی داخل کرکے عدالت سےاسے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

اس دوران عدالت کے آج فیصلہ سنانے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔ عدالت کے احاطے کے ارد گرد ٹاؤن پارک بس اور ریلوے اسٹیشن سمیت تمام حساس مقامات پر ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ ریاستی مسلح پولیس فورس اور نیم فوجی فوجیوں کی تین کمپنیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

رام رحیم کے بعد اب سنت رام پال کے خلاف عدالت کا فیصلہ آج آئے گا

سنت رام پال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز