Live Results Assembly Elections 2018

قتل کے دو معاملات میں رام پال قصوروار قرار ، حصارمیں سیکورٹی کے سخت بندوبست

ہریانہ میں بروالا میں واقع ستلوک آشرم معاملہ میں رام پال پر حصارعدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے رام پا ل کو دونوں معاملوں میں قصوروار قرار دیا ہے۔

Oct 11, 2018 01:32 PM IST | Updated on: Oct 11, 2018 01:32 PM IST

ہریانہ میں بروالا میں واقع ستلوک آشرم معاملہ میں رام پال پر حصارعدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے رام پا ل کو دونوں معاملوں میں قصوروار قرار دیا ہے۔ کسی بھی تشدد کے خدشہ کے پیش نظر حصار ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ خیال رہے کہ ستلوک آشرم میں تقریبا چار سال پہلے پانچ خواتین اور ڈیرھ سال کے بچے کی موت کے دو معاملات میں یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔

فیصلہ کے پیش نظر پولیس کو رام پال کے حامیوں کو متحد ہونے کا اندیشہ ہے ، جس کے پیش نظر پڑوسی اضلاع اور راجستھان سے متصل سرحدیں سیل کردی گئی ہیں۔ وہیں حصار آنے جانے والی سبھی ٹرینوں کا آپریشن بند کردیا گیا ہے۔ دوسرے اضلاع سے بھی پولیس فورس کو بلالیا گیا ہے۔ حصار میں ریپڈ ایکشن فورس کی 5 کمپنیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

قتل کے دو معاملات میں رام پال قصوروار قرار ، حصارمیں سیکورٹی کے سخت بندوبست

فائل فوٹو۔

غور طلب ہے کہ نومبر 2014 میں ستلوک آشرم میں پولیس اور رام پال کے حامیوں کے درمیاں ٹکراو ہوا تھا ۔ اس دوران پانچ خواتین اور ایک بچے کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد آشرم چلانے والے رام پال کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز