مؤرخ رام چندر گہا نے ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی سے دیا استعفی، کیا بی سی سی آئی کے رویہ سے تھے ناراض؟

Jun 01, 2017 12:19 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 12:20 PM IST

نئی دہلی۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) میں اتھل پتھل تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے ٹھیک پہلے مشہور مؤرخ رام چندر گہا نے بی سی سی آئی کی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اس کے پیچھے ذاتی اسباب بتائے ہیں۔ یہی نہیں، سپریم کورٹ نے بھی گہا کو اپنے کاموں سے آزاد کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی پر لوڑھا کمیٹی کی سفارشات کے بعد سابق کیگ ونود رائے کی صدارت میں ایک 4 رکنی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں رام چندر گہا بھی ایک تھے۔ لیکن، اب انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر انہوں نے ایسا کیا کیوں؟ اس معاملہ میں دوسری بات یہ ہے کہ کیا وہ بی سی سی آئی کے رویے سے پریشان تھے؟ دراصل، وہ بیباک بولنے کے لئے جانے جاتے ہیں اور یہی بات بی سی سی آئی کو پسند نہیں آ رہی ہوگی۔

مؤرخ رام چندر گہا نے ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی سے دیا استعفی، کیا بی سی سی آئی کے رویہ سے تھے ناراض؟

یہ ہو سکتی ہے سب سے بڑی وجہ

انہوں نے بھلے ہی ذاتی وجہ بتائے ہوں، لیکن مانا جا رہا ہے کہ ان کو لے کر بی سی سی آئی کا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ دراصل، چیمپئنز ٹرافی میں بی سی سی آئی ٹیم نہیں بھیجنا چاہتی تھی، لیکن گہا ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے سب سے پہلے کہا کہ نہیں، ٹیم کو انگلینڈ جانا چاہئے اور اپنے خطاب کی حفاظت کرنا چاہئے۔

آخر کون ہیں رام چندر گہا؟

جب انہیں ایڈمنسٹریٹر کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا تو یہ کافی موضوع بحث بنا تھا۔ دراصل، مؤرخ کے ساتھ ساتھ رام چندر گہا ایک بہترین کرکٹ جاننے والے بھی ہیں۔ خاص طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کے بارے میں ان کی زبردست معلومات ہے۔ وہ کرکٹ کو لے کر کالم بھی لکھتے رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز