جنوبی کشمیر: قاضی گنڈ میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ، حزب المجاہدین کا دہشت گرد شمس وقار گرفتار

Nov 15, 2017 04:05 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 04:05 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدہ جنگجو کی شناخت شمس وقار ساکنہ گنجی پورہ کولگام کے بطور کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وقار کو قاضی گنڈ کے وانگان میں ریلوے اسٹیشن کے نذدیک گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجو کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کے روز ہونے والے مسلح تصادم میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ایچ ایم سے وابستہ وقار کو بدھ کی صبح زخمی حالت میں ریلوے اسٹیشن کے نذدیک گرفتار کیا گیا‘۔

قابل ذکر ہے کہ کنڈ قاضی گنڈ میں منگل کو ہونے والے مسلح تصادم میں ایک جنگجو اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ جنگجو کی شناخت حزب المجاہدین کے مزمل منظور اور جنگجو کی شناخت سپاہی منجندر سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے جنگجو وقار کے بارے میں بتایا جارہاہے کہ وہ جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہونے سے قبل دہلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) سنگم کا طالب علم تھا۔ وقار کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اسے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں اے کے 47 رائفل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

جنوبی کشمیر: قاضی گنڈ میں سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ، حزب المجاہدین کا دہشت گرد شمس وقار گرفتار

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز