کشمیر: حزب کمانڈر یاسین ایتو نے ویڈیو جاری کرکے سیکورٹی فورسز پر حملے تیز کرنے کی دی دھمکی

Jun 16, 2017 05:23 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 05:23 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں حزب المجاہدین کمانڈر یاسین ایتو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے آنے والے دنوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے تیز کرنے کی دھمکی دی ہے۔ 8 منٹ اور 14 سکینڈ طویل اس ویڈیو میں ایچ ایم کمانڈر نے کشمیری نوجوانوں بشمول جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرے۔

ایتو جس کو ویڈیو میں دو اسلحہ بردار جنگجوؤں کے درمیان بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، نے کہا کہ حزب المجاہدین کا بینکوں میں ہونے والی ڈکیتیوں کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس دوران ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے ایچ ایم کمانڈر کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

کشمیر: حزب کمانڈر یاسین ایتو نے ویڈیو جاری کرکے سیکورٹی فورسز پر حملے تیز کرنے کی دی دھمکی

file photo

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز