ملک بھر میں ہولی کا جشن ، صدر ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور سونیا گاندھی نے دی ہم وطنوں کو مبارکباد

ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری ، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے عوام کو مبارکباد دی ہے

Mar 13, 2017 01:34 PM IST | Updated on: Mar 13, 2017 01:34 PM IST

نئی دہلی : ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری ، وزیر اعظم نریندر مودی ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات نے عوام کو مبارکباد دی ہے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ایک پیغام میں ہولی کے مبارک موقع پر ملک عوام کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی موسم بہار کا جشن اور ہماری زندگی میں امیدوں کی تکمیل کا پیغام دیتی ہے۔ رنگوں کا یہ تہوار ہندوستان کی ثقافت کی مختلف شکلوں کو یکجا کر کے پیش کرتا ہے۔ اس موقعے پر ہمیں خوشیاں پھیلانی چاہیے اور ضرورت مندوں اور دلتوں کے ساتھ خوشی شیئر کرنی چاہیے۔ یہ انمول تہوار بھائی چارگی اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کو مستحکم کرے، اس کے لیے میں دعا گو ہوں۔ ہولی کے اس موقعے پر ملک میں امن و خوشحالی کے ایک نئے مرحلہ کی شروعات ہونے کا میں متمنی ہوں۔

ملک بھر میں ہولی کا جشن ، صدر ، نائب صدر ، وزیر اعظم اور سونیا گاندھی نے دی ہم وطنوں کو مبارکباد

نائب صدر جمہوریہ ایم حامد انصاری نے ہولی کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ رنگوں کے اس تہوار ہولی سے گرم موسم کا آغاز ہوتا ہے اور برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن منایا جاتا ہے۔ انہوں نےکہا’ یہ تہوار امن ، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشی لائے، اس کے لیے میں دعا گو ہوں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نےآج ٹویٹ کرکے ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ’ ہولی کے مبارک موقع پر سب کو نیک خواہشات۔ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی اور جوش و خروش لائے۔‘ مسٹر مودی نے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد کل یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے باشندوں کو ہولی کی مبارک باد دی تھی۔ انہوں نے کہا، ’ہمارے ہر تہوار ہمیں برائی کو شکست دے کر آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہیں اور ہولی کے تہوار پر بھی ہمیں برائی کو شکست کرتے ہوئے آگے بڑھنے کا عزم لینا چاہئے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کے باشندوں کو آج ہولی کی مبارک باد دی۔ محترمہ گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا ’ ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور ہولی کے رنگ میں تمام امتیازی سلوک اور فرق خود دور ہو جاتے ہیں اور باہمی بھائی چارہ بڑھتا ہے۔‘ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رنگوں کے اس تہوار سے تمام ہم وطنوں کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرے۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹویٹ کر ملک کے باشندوں کو ہولی کی نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا ’ تمام ہم وطنوں کو ہولی بہت بہت مبارک ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز