راج ناتھ کا مظفر نگر ریل حادثے پر رنج وغم کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مظفر نگر میں ٹرین حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے ۔

Aug 20, 2017 01:19 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 01:19 PM IST

لکھنؤ: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مظفر نگر میں ٹرین حادثے پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے ۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ اس حادثہ سے وہ غم زدہ ہیں ۔ حادثہ میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ۔ انھون نے کہا کہ یہ بہت دردناک ہے۔ مرنے والوں کی روح کی تسکین کے لئے انھوں نے دعا کی۔

اتر پردیش کے گورنر رام نا ئک نے بھی اس حادثہ پررنج و غم کا اظہار کیا۔ مرنے والے افراد کی روح کی تسکین کے لئے دعا کرتے ہوئے، انہوں نے زخمیوں کی صحت یابی کی تمناکی ۔ واضح ر ہے کہ کل شام پونے چھ بجے پوری سے ہری دوار جارہی کلنگا-اتکل ایکسپریس مظفر نگر کے کھتولی علاقے میں حادثہ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس میں 23 مسافر ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

راج ناتھ کا مظفر نگر ریل حادثے پر رنج وغم کا اظہار ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز