عید کے موقع پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیریوں کو بھیجا یہ خاص پیغام

Jun 26, 2017 04:32 PM IST | Updated on: Jun 26, 2017 04:33 PM IST

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے تشدد ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عید الفطر کے موقع پر کشمیریوں کےنام امن و بھائی چارہ کا خصوصی پیغام بھیجا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہا ہے، ’میں اپنے تمام کشمیری بھائی۔بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور پیارے بچوں کو تہہ دل سے عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ انسانیت کا یہ تہوار وادی میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارہ کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور کشمیر میں ایک نئی صبح ہوگی۔

کشمیر وادی میں گزشتہ کچھ ماہ سے سیکورٹی فورسیز پر دہشت گردانہ حملے، پتھراؤ اور پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات ہوچکے ہیں۔ وادی میں بدامنی کا ماحول ہے۔ ریاست کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سمیت ریاست کے کئی لیڈر وادی کے موجودہ حالات پر مسلسل وزیر داخلہ سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

عید کے موقع پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیریوں کو بھیجا یہ خاص پیغام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز