کرسمس تقریبات میں خلل ڈالنے والوں کو راج ناتھ سنگھ کی وارننگ ، ریاستی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری

Dec 24, 2017 01:13 PM IST | Updated on: Dec 24, 2017 01:13 PM IST

نئی دہلی: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سخت گیر عناصر کو کرسمس یا کسی بھی دیگر تہوار میں خلل ڈالنے کے تئیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ اس سلسلہ مین ریاستی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں یہ یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے ایسا بندوبست کیا جائے کہ چاہے کرسمس ہویا رمضان یا پھرہولی یا دیوالی سبھی طرح کے تہوار پوری آزادی کے ساتھ منائے جاسکیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی تہوار میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انھوں نے ملک کے عوام کو کرسمس اور نئے سال کی مبارک باد دیتےہوئے کہا کہ ہندستان میں دنیا کے سبھی مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں ۔ایسے سماج میں ہر کسی کو ایک دوسرے کے تہوار میں شامل ہوناچاہئے ۔

کرسمس تقریبات میں خلل ڈالنے والوں کو راج ناتھ سنگھ کی وارننگ ، ریاستی حکومتوں کو ایڈوائزری جاری

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز