سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر روک کے لئے ویب سائٹ ٹھوس اقدام کریں : وزارت داخلہ

وزارت داخلہ سکریٹری راجیو گوبا نے فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، واٹس ایپ، یو ٹیوب اور انسٹاگرام جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کہی۔

Oct 25, 2018 08:20 PM IST | Updated on: Oct 25, 2018 08:21 PM IST

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے غیرسماجی عناصر کی طر ف سے ان ویب سائٹوں کے غلط استعمال پر روک لگانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے اور ملک میں شکایت ازالہ حکام کی تقرری کرنے کے لئے کہا ہے۔وزارت داخلہ سکریٹری راجیو گوبا نے فیس بک، گوگل، ٹوئٹر، واٹس ایپ، یو ٹیوب اور انسٹاگرام جیسی سوشل میڈیا کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ میٹنگ میں سیکورٹی ایجنسیوں، الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن تکنالوجی، محکمہ مواصلات اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں ان ویب سائٹوں کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

داخلہ سکریٹری نے کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہ، بدامنی پھیلانے اور سائبر جرائم خاص طورپر خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم اور قومی مفاد کے خلاف سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے ٹھوس اقدامات کا نظام بنانے کے لئے کہا۔ نمائندوں نے ان ویب سائٹوں کو بلاک کرنے اور قابل اعتراض مواد کو ہٹانے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر روک کے لئے ویب سائٹ ٹھوس اقدام کریں : وزارت داخلہ

تصویر : یو این آئی

Loading...

گوبا نے کہاکہ سوشل میڈیا کمپنی ان کی ویب سائٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ شکایتوں کے ازالہ کے لئے ملک میں الگ سے حکام کی بھی تقرری کرے۔ تمام نمائندوں نے اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

داخلہ سکریٹری نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ جون میں بھی میٹنگ کی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز