ہنی پریت کی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع، پولیس نے کہا جانچ میں نہیں کر رہی تعاون

Oct 10, 2017 09:13 PM IST | Updated on: Oct 10, 2017 09:13 PM IST

پنچکولہ۔ ہریانہ کی ایک عدالت نے عصمت دری کے معاملہ میں 20سال جیل کی سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچاسودہ کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت عرف پرینکا تنیجہ کا پولیس ریمانڈ تین دن اور بڑھادیا ہے ۔ ہنی پریت کو چھ دن کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت کوبتایا کہ ہنی پریت پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہی ہے جبکہ وہ بہت کچھ جانتی ہے ۔اسے ڈیرہ کے مفرورترجمان آدتیہ اور پون انساں کے بارے میں بھی اطلاع ہے ۔ ایسے میں اس سے یہ معلومت حاصل کرنے کے لئے اسکا نو دن کا ریمانڈ اور چاہئے ۔

دوسری طرف وکیل صفائی نے عدالت میں ریمانڈ بڑھانےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہنی پریت بے قصور ہے۔ پولیس جو معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے اس سے ہنی پریت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔یہاں تک کہ چھ دن کا ریمانڈ حاصل کرنے کےبعد بھی پولیس ہنی پریت سےکچھ حاصل نہیں کرپائی ہے اور بے وجہ اس کے موکل کو پریشان کررہی ہے ۔عدالت نےدونوں کی دلیلیں سننے کے بعد ہنی پریت کے پولیس ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی ۔

ہنی پریت کی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع، پولیس نے کہا جانچ میں نہیں کر رہی تعاون

دوسری طرف وکیل صفائی نے عدالت میں ریمانڈ بڑھانےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہنی پریت بے قصور ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز