ہنی پریت کو چھ دن کی پولیس ریمانڈ، اسے کل گرفتار کیا گیا تھا

پنچکولہ۔ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد تشدد بھڑکانے کی ملزمہ ہنی پریت انساں کو پنچکولہ کی ایک عدالت نے آج چھ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

Oct 04, 2017 08:19 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 08:19 PM IST

پنچکولہ۔  ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو دو سادھویوں کے ساتھ عصمت دری کے معاملے میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد تشدد بھڑکانے کی ملزمہ ہنی پریت انساں کو پنچکولہ کی ایک عدالت نے آج چھ دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ ہنی پریت کو کل گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پولیس نے رام رحیم کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو چودہ دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے چھ دن کی ریمانڈ ہی دی۔ پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ رام رحیم کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد بھڑک اٹھنے والے تشدد کی سازش میں ہنی پریت کا کیا رول ہے اس کے بارے میں پوچھ گچھ کرنی ہے اوراسے چودہ دن کی پولیس ریمانڈ چاہئے ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لئے زیادہ وقت کی ضرورت ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے رام رحیم کو عصمت دری کا قصوروار قرار دئے جانے کے بعد کئی ریاستوں میں تشدد بھڑک اٹھے تھے جس میں 41 افراد مارے گئے تھے۔ ہنی پریت نے کل گرفتاری سے پہلے کچھ ٹیلی ویزن چینلوں کو دئے گئے انٹرویو میں خود اور رام رحیم کو بے قصور بتایا تھا۔

ہنی پریت کو چھ دن کی پولیس ریمانڈ، اسے کل گرفتار کیا گیا تھا

رام رحیم کے ساتھ رشتوں کے سلسلے میں خبروں میں رہی ہنی پریت کا کہنا تھا کہ اس کا ان کے ساتھ باپ اور بیٹی کا رشتہ ہے ۔

رام رحیم کے ساتھ رشتوں کے سلسلے میں خبروں میں رہی ہنی پریت کا کہنا تھا کہ اس کا ان کے ساتھ باپ اور بیٹی کا رشتہ ہے ۔ تشدد کے بعد سے مفرور ہنی پریت نے گذشتہ ہفتہ دہلی ہائی کورٹ میں پیشگی عرضی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز