آئی ایس آئی مشن کا انکشاف، رہتک سے ایجنٹ کی حراست

روہتک : پاکستانی انٹلجنس ایجنسی کے مشن ہنی ٹریپ کا انکشاف ہوا ہے۔

Apr 16, 2018 06:12 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 06:12 PM IST

روہتک : پاکستانی انٹلجنس ایجنسی کے مشن ہنی ٹریپ کا انکشاف ہوا ہے۔ روہتک پولیس نے اس معاملہ میں گورو نام کے ایک شخص کو حراست میں لیاہے، گورو پر الزام ہے کہ اس نے آئی سی آئی سی آئی کی خواتین ایجنٹوں کو ہندوستان کے حساس مقامات کی 18 ویڈیو بھیجی۔

گورو کے ذریعہ انکشاف ہوا کہ روپیےکا لالچ دے کر تین لڑکیوں نے اس سے ہندوستان سے متعلق حساس مقامات کی معلومات حاصل کی ۔ آئی بی ، سی آئی ڈی اور روہتک پولیس کی مشترکہ کاروائی میںمزکورہ شخص کی حراست سے واضح ہوا ہے کہ آئی ایس آئی کی خواتین ایجنٹ نوجوانوں کو گمراہ کرتیں ہیں ۔ نوجوانوں کو اپنی جانب متاثر کرنے کے علاوہ پیسے کا لالچ دے کر معلومات بھی حاصال کی جاتی ہے۔

آئی ایس آئی مشن کا انکشاف، رہتک سے ایجنٹ کی حراست

پولیس کی حراست میں ملزم

ملک کے تحفظ سے متعلق معاملہ ہونے کی وجہ سے پولیس اس میں کوئی بھی غلطی نہیں کرنا چاہتی ۔ پولیس کی طرف سے پورے معاملہ کی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کی حفاظت میں لگی دیگر ایجنسیوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

فی الحال سی آئی ڈی ، آئی بی اور روہتک پولیس مل کر اس معاملہ کی انکشاف کر رہی ہے اور حراست میں آئے دیگر افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز