علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کیلئے تین ناموں کی فائنل فہرست صدرجمہوریہ کو بھیج دی گئی ، طارق منصور سرفہرست

Apr 30, 2017 05:53 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 05:55 PM IST

نئی دہلی : فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کی تقرری کی حتمی فہرست بھیج دی ہے۔ خیال رہے کہ موجودہ وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ 15 مئی کو اے ایم یو کے وائس چانسلر کے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہوسپیٹل کے پرنسپل طارق منصور اس عہدے کیلئے سب مضبوط دعویدار مانے جارہے ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہیں ۔ ان کے علاوہ عہدہ کے دیگر دعویداروں میں ہند-امریکہ پالیسی انسٹی ٹیوٹ واشنگٹن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ابو صالح شریف اور ویلکم ٹرسٹ اینڈ ڈی بی ٹی انڈیا الائنس کے سی ای او شاہد جمیل بھی شامل ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کیلئے تین ناموں کی فائنل فہرست صدرجمہوریہ کو بھیج دی گئی ، طارق منصور سرفہرست

غور طلب ہے کہ ان تین ناموں کو اے ایم یو کی سپریم گورننگ باڈی نے وزارت کے طرف سے بھیجے گئے پانچ ناموں میں سے منتخب کیا تھا۔ ان ناموں کو فروری مہینے میں ایگزیکٹو کونسل کو بھیجا گیا تھا، جس میں سے ان تین ناموں پر جمعہ کو مہر لگادی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز