نہیں تھم رہا تین طلاق کا معاملہ ، اب رامپور میں تاخیر سے سوکر اٹھنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو دی تین طلاق

Dec 27, 2017 08:31 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 08:31 PM IST

رامپور : اب اترپردیش کے شہر رامپور سے تین طلاق کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں چار ماہ کی شادی صرف اس لئے ٹوٹ گئی کیونکہ بیوی دیر سے سو کر اٹھتی تھی اور شوہر کو یہ بات ناگوار گزری تو اس نے تین طلاق دے کر بیوی کو گھر سے نکال دیا ۔

رامپور کے تھانہ عظیم نگر کے نگلیا آکل گاوں کی افشاں نے اپنے اہل خانہ کی مرضی کے بغیر گاوں کے ہی اپنے عاشق قاسم سے چار ماہ قبل شادی کرلی تھی ۔ پہلے تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا ، مگر اچانک دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی ۔ افشاں کے مطابق قاسم اکثر اس کو مارتا پیٹتا تھا ۔ گزشتہ روز بھی اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی تھی ، جس کی وجہ سے وہ رات کو سو نہیں سکی اور صبح تاخیر سے نیند سے بیدار ہوئی ۔

نہیں تھم رہا تین طلاق کا معاملہ ، اب رامپور میں تاخیر سے سوکر اٹھنے کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو دی تین طلاق

افشاں کا الزم ہے کہ تاخیر سے اٹھنے کی وجہ سے اس کا شوہر نے تین طلابق دے کر گھر سے باہر نکال دیا اور وہ وہاں سے چلا گیا ۔ معاشقہ کی شادی کی وجہ سے افشاں اپنے اہل خانہ کی ناراضگی بھی مول لے چکی تھی اور اب جس کے عشق میں اس نے اپنے والدین سے منہ موڑ لیا تھا ، اس نے بھی ٹھکرا دیا ہے ۔ افشاں اب گھر بھی نہیں جاسکتی ۔

تین طلاق کی خبر گاوں میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ گاوں کے بڑے بزرگ اس مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاہم گاوں والوں کا کہنا ہے کہ طلاق کے پیچھے اصل وجہ افشاں کا تاخیر سے اٹھنا نہیں بلکہ بے روزگاری ہے ۔ بے روزگاری کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان تنازع بڑھ گیا تھا۔

فی الحال افشاں نے پولیس میں اپنے شوہر کے خلاف تحریری شکایت دینے انکار کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پاس تحریری شکایت نہیں آتی ہے ، وہ کوئی کارروائی نہیں کرسکتی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز