آر ایس ایس اور بی جے پی سے مقابلے کے لئے آج کل اپنشد اور گیتا پڑھ رہا ہوں : راہل گاندھی

Jun 05, 2017 09:18 AM IST | Updated on: Jun 05, 2017 09:18 AM IST

نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ آر ایس ایس  اور بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے آج کل اپنشد اور بھگود گیتا پڑھ رہے ہیں ۔ تمل ناڈو میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز راہل نے کہا کہ ان دنوں میں اپنشد اور گیتا پڑھ رہا ہوں ، کیونکہ میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے لڑ رہا ہوں ۔

پارٹی ذرائع نے راہل کے حوالے سے کہا کہ میں ان سے (آر ایس ایس کے لوگوں سے) پوچھتا ہوں، میرے دوست ، آپ لوگوں کو دبا رہے ہیں ، لیکن اپنشد میں لکھا ہے کہ ہر شخص ایک جیسا ہے، تو پھر آپ اپنے مذہب میں کہی گئی بات کو کس طرح جھٹلا رہے ہیں ۔

آر ایس ایس اور بی جے پی سے مقابلے کے لئے آج کل اپنشد اور گیتا پڑھ رہا ہوں : راہل گاندھی

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی بنیادی طور پر ہندوستان کو سمجھتی ہی نہیں ہے ، اسے صرف ناگپور (آر ایس ایس ہیڈکوارٹر) سمجھ آتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ سارا گیان وزیر اعظم کے پاس سے ہی آتا ہے ۔

آر ایس ایس اور بی جے پی پر ملک میں ایک ہی طرح کا خیال مسلط کا الزام لگاتے ہوئے راہل نے کہا کہ ہر شخص ، خواہ وہ تمل ناڈو میں ہو یا اتر پردیش میں ، اختلاف ظاہر کرنے کا حق سب کو ہے ۔ کسی ایک خیال کو مسلط کیا جانا قابل قبول نہیں ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز