لوگوں کی زندگیوں میں خوش حالی لانے کے لئے جد و جہد جاری رہے گی : بی ایس پی سپریمو مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے دیوالی تہوار کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

Oct 18, 2017 07:50 PM IST | Updated on: Oct 18, 2017 07:50 PM IST

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے دیوالی تہوار کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ ملک کے عوام خصوصاً بہاد ر فوجیوں اور ریاست کے تمام لوگوں کو دیوالی کی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور دیگر محنت کش لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے لئے ان کی مسلسل کوشش جاری رہے گی۔ انہوں نے دیوالی کے ساتھ ہی گووردھن پوجا، بھیا دوج اور چھٹ پوجا کی بھی لوگوں کو مبارک باد دی۔

ریاست کی سابق وزیر اعلی نے کہاکہ لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ سماج میں پھیلی ہر طرح کی ظلم و زیادتی، نسل پرستی اور استحصال کا خاتمہ ہو اور لوگوں کو انصاف ملے۔ اس کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت کو ایمانداری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو مضبوط قوت ارادی سے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تہوار بحسن و خوبی اور پرامن طور پر منایا جائے۔ غیرسماجی عناصر اور مجرمانہ ذہنیت کے لوگ اپنے ارادے میں کامیاب نہ ہونے پائے۔

لوگوں کی زندگیوں میں خوش حالی لانے کے لئے جد و جہد جاری رہے گی : بی ایس پی سپریمو مایاوتی

بی ایس پی سربراہ مایاوتی: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز