بی جے پی لیڈر کے بیٹے نے کی چھیڑخانی، متاثرہ پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں لوگ

Aug 07, 2017 01:27 PM IST | Updated on: Aug 07, 2017 01:27 PM IST

چندی گڑھ ۔ چندی گڑھ میں جمعہ کی دیر رات بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہریانہ صدر سبھاش برالا کے بیٹے وکاس برالا اور اس کے دوست نے ایک لڑکی کا پیچھا کر اس کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔ عام طور پر اس طرح کے معاملات میں لڑکیاں اپنی شناخت چھپاتی ہیں۔ لیکن متاثرہ نے سب کے سامنے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت کے دوران اس متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر نہیں رکھنا چاہتی اور نہ ہی اس نے ایسا کچھ غلط کیا ہے جس سے اسے اپنی شناخت ظاہر ہونے کا ڈر ہے۔ سوشل میڈیا میں متاثرہ کے اس قدم کی تعریف ہو رہی ہے۔ اگرچہ یہاں بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو متاثرہ کو ہی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈر کے بیٹے نے کی چھیڑخانی، متاثرہ پر ہی سوال اٹھا رہے ہیں لوگ

نیوز 18 انڈیا سے خاص بات چیت کے دوران اس متاثرہ نے بتایا کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر نہیں رکھنا چاہتی اور نہ ہی اس نے ایسا کچھ غلط کیا ہے جس سے اسے اپنی شناخت ظاہر ہونے کا ڈر ہے۔

فیس بک پر سندیپ بھاردواج لکھتے ہیں- ہمیں متاثرہ کے اس قدم کا احترام کرنا چاہئے۔ عام طور پر چھیڑخانی کے ایسے واقعات کو خواتین چھوٹا موٹا واقعہ کہہ کر دبا دیتی ہیں لیکن متاثرہ کا اس کے سامنے آنا اور رسوخ والے خاندان سے براہ راست لڑائی لڑنا ظاہر کرتا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔

منيش پانڈے لکھتے ہیں کہ متاثرہ لڑکی کو سلام۔ وہ ان لوگوں کے خلاف لڑ رہی ہے جن کو 'بیٹی بچاو' صرف جملہ بھر ہے۔

وہیں اس واقعہ پر سوشل میڈیا میں ایک طبقہ کا تنگ نظریہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ کچھ ٹوئٹر یوزرس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اتنی رات میں کیوں نکلی؟

پبلک اسٹنٹ

وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ یہ وكٹم کا پبلک اسٹنٹ بھر ہے۔ رات میں چلنا، پارٹی کرنا اور پھر میڈیا کے سامنے کہنا کہ میرے ساتھ چھیڑ خانی ہوئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز